تمل ناڈو کی حکمراں پارٹی آل انڈیا دراوڑ منیترکزگم (اے آئی اے ڈی ایم کے)
کی طاقتور جنرل سیکرٹری ششی کلا کے پورے کنبہ کو پارٹی سے باہر کرنے کا
فیصلہ کیا گیا۔تملناڈو حکومت
کے وزیر ڈی جے کمار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "ہم پارٹی میں اتحاد چاہتے ہیں، کوئی تقسیم نہیں ۔اسی لئے ٹی ٹی وی دیناکرن سمیت پورے ششی کلا کنبہ کو پارٹی سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔